بھٹکل:23/جون (ایس اؤنیوز)مرڈیشور جنتا ودیا لیا میں ’’سدگرو انیرودھ باپو اوپاسنا ٹرسٹ ممبئی ‘‘ کے زیر اہتمام اسکول کے تمام طلباکو مفت میں نوٹ بک تقسیم کاری کا پروگرام منعقد کیاگیا ۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار اور مہمان کے طورپر ایم پی بھنڈاری ، جناردھن موگیر شریک تھے۔ اسکول ترقی بورڈ کمیٹی کے ممبر کیشوؤ بلسے ،سابق صدر واسو دیو کامت ، اسکول کے صدر مدرس ایس ڈی اولیکاشی ، نائب صدر سبرائے نائک، گجانن شٹی نے طلبا کی تعلیمی ترقی میں والدین وسرپرستوں کے رول پر اظہار خیال کیا۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر ایس ایس کامت نے پروگرام کی صدارت کی۔ استاد مہیش ہنبرٹی نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ فزیکل ٹیچر پرہلاد نے شکریہ اداکیا۔